Friday, April 17Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: senior journalist

صحافی مطیع اللّٰہ جان کی ضمانت منظور
اہم خبریں

صحافی مطیع اللّٰہ جان کی ضمانت منظور

Journalist Matiullah jan bail approved صحافی مطیع اللّٰہ جان کی 10 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی گئی۔مطیع اللّٰہ جان کو اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے مطیع اللّٰہ کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کر دیا تھا۔مطیع اللّٰہ جان کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی تھی۔واضح رہے کہ سینئر صحافی اور اینکر مطیع اللّٰہ جان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق پولیس نے مطیع اللّٰہ جان کو ای نائن چیک پوسٹ سے گرفتار کیا، گاڑی کو پولیس نے گزشتہ رات ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا تھا۔ Journalist Matiullah Jan's bail was approved against 10,000 rupees.Mutiullah Jan was produced ...
صحافی ملک حسن زیب کے قتل
اہم خبریں

صحافی ملک حسن زیب کے قتل

Murder of journalist Malik Hasanzeb ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) اظہر خان کا کہنا ہے کہ صحافی ملک حسن زیب کے قتل میں ملوث باپ اور بیٹا گرفتار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے ایڈیشنل سیشن جج پبی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔اظہر خان نے کہا کہ 14 جولائی کو صحافی ملک حسن زیب کو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، صحافی پر فائرنگ کا واقعہ اکبرپور کے علاقے میں پیش آیا تھا۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس نے صحافی قتل کیس کو 10دن میں نمٹا دیا، صحافی حسن زیب کو پلاٹ کے ذاتی لین دین کے تنازع پر قتل کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر نے کہا کہ صحافی نے 37 لاکھ روپے میں ملزمان کو پلاٹ فروخت کیا تھا، رقم کی ادائیگی میں تاخیر پرنوبت لڑائی جھگڑے تک جا پہنچی، لڑائی جھگڑے، گالم گلوچ اور دھمکیوں کی رنجش پر حسن زیب کو قتل کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا...
Optimized by Optimole