سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، خارجی سرغنہ ہلاک
Successful operation of security forces, foreign terrorist leader killed
سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں فتنتہ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔سیکیورٹی فورسز نے 17 اور 18 دسمبر کی درمیانی شب ضلع ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، جس کے دوران انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ علی رحمان عرف مولانا طحٰہ سواتی کو ہلاک کردیا گیا۔کامیاب آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے 7 خارجیوں کو ہلاک کیا۔ خارجی علی رحمان فتنہ الخوارج کے اہم سرغنہ ملا فضل اللہ کا قریبی ساتھی تھا۔ اس سے قبل بھی فتنتہ الخوارج کے اہم سرغنہ کامیاب آپریشنز میں مارے جا چکے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آئے روز خارجیوں کی پاکستان میں ہلاکت خوارج اور افغان طالبان کا مضبوط گٹھ جوڑ عیاں کرتی ہے۔ پاکستان نے کئی بار مستند شواہد افغان عبوری حکومت کے حوالے کیے مگر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق افغان طالبان ...

