Wednesday, April 15Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: sardar saleem haider

دہشتگردی کے سب تانے بانے ’را‘ سے ملتے ہیں: سلیم حیدر خان
اہم خبریں

دہشتگردی کے سب تانے بانے ’را‘ سے ملتے ہیں: سلیم حیدر خان

All the fabric of terrorism is traced back to RAW: Saleem Haider Khan گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے سب تانے بانے ’را‘ سے ملتے ہیں۔سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ پوری قوم شہادتیں دینے کے لیے تیار اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت دنیا میں سب سے بڑا دہشتگرد ملک ہے۔واضح رہے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والا فائرنگ کا واقعہ ایک مرتبہ پھر فالز فلیگ آپریشن ثابت ہو گیا، گزشتہ روز ایک ویب سائٹ نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی دستاویزات لیک کر دیں۔مبینہ لیک دستاویز میں پہلگام فالز فلیگ آپریشن کی مکمل منصوبہ بندی موجود ہے جس گروپ پر واقعہ کا الزام لگا انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر دعویٰ کیا کہ یہ ڈاکومنٹ را کا ہے۔ Punjab Governor Saleem Haider Khan has said that all the fabric of terrorism is connected to ‘RAW’.Addressing a c...
پیپلز پارٹی سرکاری ملازمین کے معاشی قتل کے کسی اقدام کا حصہ نہیں بنے گی: سردار سلیم حیدر خان
اہم خبریں

پیپلز پارٹی سرکاری ملازمین کے معاشی قتل کے کسی اقدام کا حصہ نہیں بنے گی: سردار سلیم حیدر خان

People's Party will not be part of any economic killing of government employees: Sardar Salim Haider Khan گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاسکو ختم کرنا سراسر زیادتی ہے، زراعت کا پورا شعبہ متاثر ہو گا، پیپلز پارٹی سرکاری ملازمین کے معاشی قتل کے کسی اقدام کا حصہ نہیں بنے گی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاسکو اسٹاف یونین کے وفد کی زاہد ذوالفقار کی قیادت میں ملاقات ہوئی۔گورنر پنجاب نے پاسکو وفد کو وزیرِ اعظم اور صدر سے بات کر کے مسئلے کے حل کی یقین دہانی کروائی۔وفد سے گفتگو کے دوران گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نوکریاں دیں، کبھی نوکریاں چھینی نہیں، پیپلز پارٹی شہید بھٹو اور شہید بینظیر کے وژن کے مطابق ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے، پاسکو کو ختم کرنے سے 3000 ملازمین سمیت کسانوں اور کاشتکاروں کا نقصان ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاسکو کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو...
گورنر پنجاب نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی 228 بھرتیوں کو کالعدم قرار
اہم خبریں

گورنر پنجاب نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی 228 بھرتیوں کو کالعدم قرار

The Governor of Punjab has canceled 228 recruitments of Agriculture University Faisalabad گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی 228 بھرتیوں کو کالعدم قرار دے دیا۔گورنر پنجاب کے نوٹیفکیشن میں بھرتیوں کو قوائد و ضوابط کے برعکس اور مشکوک ہونے پر کالعدم قرار دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکڑ اقرار احمد نے 16 اگست سے11 اکتوبر 2024 تک تقرریاں کی تھیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ17سے21 تک کے ملازمین کی تقرریوں کو کالعدم قرار دیا گیا، برطرفی پر ملازمین نے زرعی یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ پر احتجاج کیا۔ترجمان یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ملازمین کی برطرفی کے معاملے پر فیصلے پر نظرثانی کےلیے گورنر پنجاب کو اپیل دائر کی گئی ہے۔ Governor Punjab Sardar Salim Haider canceled 228 recruitments of Agriculture University Faisalabad.In the notification...
گورنر پنجاب کی آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز سے ملاقات
اہم خبریں

گورنر پنجاب کی آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز سے ملاقات

Governor Punjab meeting with Australian High Commissioner Neil Hawkins گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاکستان میں تعینات آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی۔ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی، تعلیم، زراعت، ڈیری سیکٹر اور کھیل کے شعبے میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان میں زراعت کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے آسٹریلین ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں، پاکستانی طلبہ بڑی تعداد میں آسٹریلین یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، پاکستانی طلبہ کو سکالرشپس دینے کے اقدام کو سراہتے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی بہت بڑا مسئلہ ہے، اس سے نمٹنے کے لیے اکٹھے کام کرنے کی ضرورت ہے، کھیل کے شعبے میں کرکٹ، ہاکی کے فروغ کے لیے آسٹریلین تعاون کو سراہتے ہیں۔سلیم حیدر خان نے کہا کہ ہاکی کو فروغ دینے کے لیے گورنر ہا...
پنجاب میں کورٹ فیس میں کمی کا اعلان
مقامی خبریں

پنجاب میں کورٹ فیس میں کمی کا اعلان

Announcement of reduction in court fee in Punjab حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر میں کورٹ فیسز میں کمی کر دی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی منظوری کے بعد بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے کورٹ فیسز میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سول کورٹ سے آرڈر یا فیصلے کی مصدقہ کاپی کے لیے ون ٹائم 100 روپے جبکہ ہائی کورٹ سے آرڈر یا فیصلے کی مصدقہ کاپی پر ون ٹائم کورٹ فیس 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔پنجاب ٹیننسی ایکٹ 1887 کے تحت بورڈ آف ریونیو یا کمشنرز کو نظرِ ثانی درخواست اور سی پی سی سیکشن 15 کے تحت ہائی کورٹ میں نظرِ ثانی کی درخواست پر ون ٹائم 500 روپے کورٹ فیس مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح کسٹم، ایکسائز، لینڈ ریونیو، سول کورٹ میں 10 ہزار روپے سے کم ویلیو والے کیسز میں درخواست پر کورٹ فیس 10 روپے جبکہ کورٹ ریونیو یا رینٹ درخواست پر کورٹ فیس 500 روپے سے کم کر کے 10 روپے مقرر کر دی گئی ...
ارشد ندیم کا گورنر پنجاب کی جانب سے استقبال کیا۔
کھیل

ارشد ندیم کا گورنر پنجاب کی جانب سے استقبال کیا۔

Arshad Nadeem was welcomed by the Governor Punjab. گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا گورنر ہاؤس پنجاب میں سلیم حیدر خان نے استقبال کیا۔گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو تحفے میں گاڑی اور 20 لاکھ روپے کا چیک دے دیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلیم حیدر خان نے کہا کہ ارشد ندیم کو گورنر ہاؤس میں خوش آمدید کہتا ہوں، ان کی کامیابی پر پوری قوم جشن منا رہی ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ملک کے ہر حصے میں ارشد ندیم کی کامیابی کو سراہا جا رہا ہے، ہمیں توقع ہے کہ وہ مزید ریکارڈ توڑیں گے۔ارشد ندیم نے کہا کہ گورنر پنجاب اور پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اللّٰہ کا شکر ہے کہ پورا ملک مجھے عزت دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کے لیے قوم کی طرف سے ملنے والی عزت سب سے بڑا اعزاز ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ قوم اسی طرح مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھے، ان شاء اللّٰہ اپنے ملک کے ل...
Optimized by Optimole