وزیراعظم شہباز شریف ایران روانہ
Prime Minister Shahbaz Sharif left for Iran
وزیراعظم شہباز شریف ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ اور دیگر کے انتقال پر تعزیت کیلئے ایران روانہ ہوگئے۔زیراعظم شہباز شریف مرحوم صدر سید ابراہیم رئیسانی اور وزیر خارجہ کی شہادت پر تعزیت کریں گے، وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار ، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہیں۔وزیراعظم ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ امام خامنہ ای اور ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر سے ملاقات کریں گے اور پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کریں گے۔
Prime Minister Shehbaz Sharif left for Iran to condole the death of Iranian President Ibrahim Raisi, Foreign Minister and others.Prime Minister Shehbaz Sharif will condole the martyrdom of l...


