انگلینڈ: فسادیوں نے مرکزی پولیس آفس کو آگ لگا دی
England: Rioters set fire to central police office
انگلینڈ کے علاقے ساؤتھ پورٹ میں چاقو زنی سے بچوں کی موت کے بعد دائیں بازو کے انتہا پسندوں کی جانب سے سندرلینڈ میں مرکزی پولیس اسٹیشن کو آگ لگا دی گئی۔ سنڈرلینڈ میں مظاہرین نے پولیس پر اینٹوں، بوتلوں اور آگ بجھانے والے آلات سے حملے کیے۔مظاہرین کی جانب سے مقامی مسجد کے باہر مظاہرہ کیا گیا جہاں پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ نارتھمبریا پولیس کا کہنا ہے کہ سنڈرلینڈ اور لیورپول میں ہنگامہ آرائی، صورتحال ناقابل برداشت اور ناقابل قبول ہے، عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
A central police station in Sunderland was set on fire by right-wing extremists after children were stabbed to death in Southport, England. Protesters in Sunderland attacked police with bricks, bottles and fire extinguishers.Demonstrators staged a demonstration o...

