ٹرمپ کی جیت سے بانی پی ٹی آئی کی آزادی کی امید کبھی نہیں لگائی: رؤف حسن
Never expected founder PTI's release from Trump's victory: Rauf Hassan
رہنما پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی امید نہیں لگائی کہ ٹرمپ کے جیتنے سے بانی پی ٹی آئی آزاد ہوجائیں گے۔ رؤف حسن کا کہنا تھا کہ نہ کوئی امید لگائی تھی اور نہ ٹرمپ کے جیتنے پر کوئی امید لگا کر بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے عدلیہ، پارلیمان اور پُرامن احتجاج کا سہارا لیا ہے۔ کبھی پارلیمانی پارٹی میں بھی اس مسئلے پر بات نہیں ہوئی۔ انکا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے معمول کا انٹرایکشن ہے، کسی مخصوص ایشو یا خان صاحب کی رہائی پر اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں۔
The leader of Pakistan Tehreek-e-Insaf Rauf Hasan has said that we never hoped that PTI would be freed by Trump's victory. Rauf Hasan said that he did not have any hope and is not sitting with any hope for Trump to...


