راجن پور پولیس کا کچہ میں ٹارگٹڈ آپریشن، 2 ڈاکو ہلاک، 3 شدید زخمی
Rajanpur police conduct targeted operation in Kacha, 2 robbers killed, 3 seriously injured
آر پی او ڈی جی خان کی زیر نگرانی راجن پور پولیس نے کچہ میں ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس میں 2 ڈاکو ہلاک، 3 شدید زخمی ہو گئے۔پولیس کی بھرپور پیش قدمی کی بدولت کچہ جمال کا علاقہ ڈاکوؤں سے خالی کرا لیا گیا، پولیس نے کچہ جمال میں ڈاکوؤں کے تمام ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔آپریشن کے دوران عمرانی گینگ کے 5 ڈاکوؤں نے اسلحہ سمیت پولیس کے سامنے سرنڈر کیا، گرفتار ڈاکو قتل، اغوا اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔پولیس کے مطابق کامیاب آپریشن کے نتیجے میں ڈاکوؤں کی ہلاکتوں، گرفتاری کے ساتھ ساتھ ایک مغوی بھی بازیاب کرایا گیا۔
Under the supervision of RPO DG Khan, Rajanpur police conducted a targeted operation against dacoits in Kacha, in which 2 dacoits were killed and 3 were seriously inju...




