پنجاب اسمبلی میں پہلی سی پی اے کانفرنس کا انعقاد، 20 اسمبلیوں کے نمائندگان شریک
First CPA conference held in Punjab Assembly, representatives from 20 assemblies participate
پنجاب اسمبلی میں ایشیاء اور جنوب مشرقی ایشیاء کی پہلی کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن ( سی پی اے )کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔سی پی اے کانفرنس میں سری لنکا، مالدیپ، برطانیہ، زیمبیا، ملائیشیا اور پاکستان سمیت 20 اسمبلیوں کے 100 سے زائد نمائندے شریک ہیں، شرکاء میں 13 سپیکرز، 4 ڈپٹی سپیکرز اور ایک چیئرمین شامل ہیں، برانچ سیکرٹریٹ کی میٹنگ میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب اور سی پی اے ریجنل سیکرٹری مسز کشانی انوشا کانفرنس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی۔کانفرنس کا ایجنڈا پارلیمانی جمہوریت، شفاف قانون سازی اور احتساب پر مبنی ہے، سپیکر ملک محمد احمد خان نے تقریب میں شریک مہمانوں کو سوینئر پیش کیے، کانفرنس میں علاقائی ایگزیکٹو کمیٹی کا بھی اجلاس شروع ہوگا جس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور ڈا...






