پی ٹی آئی کا آج ملک گیر احتجاج
Nationwide protest of PTI today
پاکستان تحریک انصاف مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف آج ملک بھر میں احتجاج کرے گی۔لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تحریک انصاف کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ادھر پی ٹی آئی ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ لاہور میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کے گھروں اور دفاتر پر پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاجی ریلیاں روکنے کیلئے پولیس کی کارروائیاں رات سے جاری ہیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں دھاندلی اور عام انتخابات میں "مینڈیٹ کی چوری" کا الزام لگاتے ہوئے آج ملک بھر میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔
Pakistan Tehreek-e-Insaf will protest across the country today against the alleged election rigging.Protests will be held by Tehreek-e-Insaf in different area...


