حکومت کی مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر
A review petition was filed against the government's decision on specific seats
سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست دائر کر دی گئی۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے نظرثانی کی درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست میں سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا اور الیکشن کمیشن سمیت 11 پارٹیوں کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں ایم کیو ایم، پیپلزپارٹی، جے یو آئی، جی ڈی اے، استحکام پاکستان پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔نظرثانی درخواست میں کنزالسادات صدیقی، تمکین اختر نیازی، احمد رضا، ملک عبداللہ، مولوی اقبال حیدر، محمود احمد خان، ثوبیہ شاہد، غزالہ انجم، شہلا بانو، شاہین، نعیمہ کشور خان، صدف احسان، عاصمہ عالمگیر، نعیمہ کنول کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
A review petition against the decision of specific seats was filed in the Supreme Court. A petition for review ...



