عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی تو ہم 15 اکتوبر کو اسلام آباد آئیں گے، پی ٹی آئی
If not allowed to meet Imran Khan, we will come to Islamabad on October 15, PTI
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ایک بار حکومت کے سامنے شرط رکھ دی کہ بانی سے ملاقات کی اجازت دی جائے ورنہ 15 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے موقع پر اسلام آباد کا رُخ کریں گے۔مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں کہا کہ ہمارا احتجاج ایس سی او کے حوالے سے نہیں ہے۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پارٹی نے پنجاب میں احتجاج کا شیڈول جاری کیا تھا جس کے مطابق ملتان اور ساہیوال میں 11 تاریخ کو احتجاج کیا گیا جبکہ شیڈول کے تحت 13 تاریخ کو ہم نے احتجاج ختم کرنا تھا اور اسلام آباد میں گرینڈ احتجاج کی کال دینی تھی۔انہوں نے بتایا کہ بانی سے ملاقات کیلیے عدالتوں سے اجازت لی مگر حکومت نے ملاقاتیں 5 سے 6 ہفتوں سے بند کر دی ہیں، بانی سے ان کے وکلا اور بہن...



