Friday, April 17Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: pti imran

حکومتی اعداد و شمار مکمل نہیں، سینیٹرز کو بھی آفرز ملی ہیں: عمر ایوب
اہم خبریں

حکومتی اعداد و شمار مکمل نہیں، سینیٹرز کو بھی آفرز ملی ہیں: عمر ایوب

Government figures are not complete, senators have also received offers: Omar Ayub اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے لئے حکومت کے نمبرز پورے نہیں ہیں، سینیٹرز کو بھی آفرز ہو رہی ہیں۔خصوصی کمیٹی کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ایک ارب روپے تک آفر کئے جا رہے ہیں، اس کمیٹی کا کام آئینی ترمیم نہیں، ہم آئینی ترمیم کی مخالفت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بہت سے کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ وزیر داخلہ کے گھر کے قریب سے زین قریشی کی اہلیہ کو اٹھایا گیا، میرے گھر پر بھی چھاپے مارے گئے، مقداد علی خان اس وقت لاپتہ ہیں۔ Opposition leader and PTI leader Umar Ayub has said that the government's numbers for constitutional amendment are not...
.پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی رہا
اہم خبریں

.پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی رہا

PTI members of the National Assembly. پارلیمنٹ لاجز میں مقیم پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے گرفتار اراکین قومی اسمبلی کو رہا کردیا گیا ۔ رہا ہونے والے ارکان قومی اسمبلی میں شیر افضل مروت، شاہ احد، نسیم شاہ، شیخ وقاص اکرم، عامر ڈوگر، یوسف خان، نعیم علی اور اویس احمد جکھڑ شامل ہیں،واضح رہے کہ پارلیمنٹ لاجزمیں مقیم پی ٹی آئی ایم این ایزجوڈیشل حراست میں تھے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے گرفتار ایم این ایز کی رہائی کےاحکامات جاری کئے تھے،انسداد دِہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے گرفتار ایم این ایز کی 30، 30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی ایم این ایز پر تھانہ سنگجانی، ترنول، نون اور تھانہ سنبل میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں،واضح رہے کہ 8 ستمبر کو پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں سیاسی قوت کا مظاہر...
عمران خان کا ممکنہ فوجی تحویل میں دیئے جانے کیخلاف عدالت سے رجوع
اہم خبریں

عمران خان کا ممکنہ فوجی تحویل میں دیئے جانے کیخلاف عدالت سے رجوع

Imran Khan's appeal to the court against possible military custody 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملٹری کورٹ ٹرائل کیلئے فوجی تحویل میں نہ دینے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکیل عزیر کرامت بھنڈاری کے ذریعے درخواست دائر کردی گئی جس میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب، ڈی جی ایف آئی اے درخواست میں فریق ہیں جبکہ آئی جی جیل خانہ جات کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوجی تحویل میں دینے سے روکا جائے، یقینی بنایا جائے کہ سابق وزیراعظم سویلین عدالتوں اور سویلین تحویل میں رہیں۔ In May 9 cases, PTI founder Imran Khan approached the Islamabad High Court not to give him military custody for the military court trial. An applic...
Optimized by Optimole