آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ختم
Shutdown of Azad Kashmir Joint Action Committee and wheel jam strike ended
جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطابق گزشتہ روز ناخوشگوار واقعات کی وجہ سے تین بجے تک سوگ رہے گا ، تین بجے کے بعد شٹر ڈاؤن ، پہیہ جام ہڑتال ختم تصور ہوگی ۔آزاد جموں و کشمیر حکومت نے مطالبات تسلیم کر لئے ہیں جس کے بعد اب احتجاج کا کوئی جواز باقی نہیں ہے ، دارالحکومت سے قافلے واپس گھروں کو روانہ ہونے لگے۔جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 11 مئی کو بجلی کے بلوں میں کمی ، آٹے پر سبسڈی دینے سمیت دیگر مطالبات کےحق میں مظفرآباد کی طرف لانگ مارچ اور آزاد کشمیر اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔
According to the Joint Awami Action Committee, mourning will continue till three o'clock due to the unpleasant incidents of the previous day, after three o'clock the shutter down, wheel jam strike will be considered over.The Az...

