مریم نواز کا عالمی یوم مزدور پر محنت کشوں کو خراجِ تحسین
Maryam Nawaz pays tribute to workers on International Labor Day
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عالمی یوم مزدور پر محنت کشوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔عالمی یوم مزدور پر جاری پیغام میں مریم نواز نے کان کنوں اور کارکنوں کی صنعتی خدمات کو سراہا اور عالمی یوم مزدور کے موقع پر محنت کشوں کے لیے تقریباً 84 ارب روپے کے مجموعی پیکیج کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ راشن کارڈ کے ذریعے کان کن اور ورکرز 3 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی حاصل کر سکیں گے، بینک کارڈ کے ذریعے ورکر کیش ٹرانسفر، ایڈوانس سیلری اور لیبر ڈے انعامات سمیت 13 دیگر فوائد حاصل کر سکیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے قصور اور سرگودھا میں 50، 50 بیڈز کے سوشل سیکیورٹی اسپتالوں کے افتتاح پر مزدوروں کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ مزدوروں کےلیے رحیم یار خان میں 50 بیڈ کا سوشل سیکیورٹی اسپتال بنائیں گے۔ ورکرز کے لیے 3 شہروں میں ا...






