دنیا کے سب سے بڑے انسانی پرچم کا ریکارڈ پاکستان کے نام
Pakistan holds the record for the world's largest human flag
نیا ریکارڈ پاکستان کے دل، لاہور شہر میں بنایا گیا ۔اے پی ایس لاہور کے بچوں نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دکھایا۔لاہور گیریژن ایجوکیشن سسٹم کے طلبہ نے سب سے بڑا انسانی پرچم بنا ڈالا۔ پاکستان کا انسانی جھنڈا بنانے میں 10 ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔اس سے قبل انسانی پرچم بنانے کا ریکارڈ بھارت کے پاس تھا۔بھارت کے 7368 طلبہ نے رواں سال انسانی پرچم بنا کر گنیز ورلڈ بک میں نام لکھوایا تھا۔پاکستانی طلبہ نے بڑے مارجن سے بھارت کا ریکارڈ توڑا۔10248 پاکستانی طلبہ نے نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈ نے 7 نومبر کو باضابطہ سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہوئے پاکستان کو مبارکباد پیش کی۔منفرد ریکارڈ قائم کرنے کے بعد طلبہ نے خوب جشن منایا اور ملی نغموں کی دھنوں پر جھومتے رہے۔قومی پرچم کے دلکش فضائی منظر نے قوم کی آنکھوں کو نئی جلا بخش دی۔
...



