مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی آئینی عدالتوں کے قیام سے پیچھے ہٹ گئیں۔
The Muslim League-N and the People's Party backed away from the establishment of constitutional courts.
خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعتوں اور جے یو آئی میں آئینی بنچ کی تشکیل پر اتفاق ہوگیا۔پارلیمانی ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت اور جے یو آئی نے مشترکہ مسودہ پر پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، مولانا فضل الرحمان حتمی مسودہ پی ٹی آئی قیادت کیساتھ شیئر کرینگے ۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج بھی بے نتیجہ ختم ہو گیا، اجلاس میں آج بھی آئینی ترمیم پر حتمی فیصلہ نہ ہو سکا، اجلاس کل دوبارہ ہو گا۔اس حوالے سے لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اتفاق رائے کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں بس اب ایک پھونک کی دیر ہے، پھونک کمیٹی مارے گی، آج کمیٹی میں بہت اچھی گفتگو ہوئی ہے، تقریباً سب کا اتفاق ہوگیا ہے۔رہنما پیپلزپارٹی شیریں رحمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آج پ...



