پولیس کی بڑی کارروائی، 10 خوارجی دہشتگرد جہنم واصل
Major police action, 10 terrorists were killed
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق میانوالی مکڑوال کے علاقہ ملاخیل میں 10 سے 15 دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس کے بعد ڈی پی او میانوالی کی قیادت میں پولیس و ایلیٹ کی بھاری نفری نے آپریشن کیا۔ترجمان کے مطابق پولیس اور خوارجی دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 10 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے، پولیس اور ایلیٹ کے تمام افسران و جوان فائرنگ میں محفوظ رہے ہیں۔آئی جی پنجاب کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کامیابی پر ڈی پی او میانوالی اور ٹیم کو شاباش دی گئی، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر دم لیں گے۔
According to the spokesman of Punjab Police, the presence of 10 to 15 terrorists was reported in Malakhil area of Mianwali Makdarwal, after which a heavy team ...

