بہاولپور: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
Bahawalpur: 2 dacoits were killed by their own accomplices in an alleged police encounter
بہاولپور میں مبینہ پولیس مقابلے کےد وران 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق تھانہ مسافر خانہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے، مارے جانیوالے دونوں ڈاکو سگے بھائی ہیں، دونوں ڈاکوؤں پر ڈکیتی، قتل اور دیگر جرائم کے 108 مقدمات درج تھے۔ادھر اوکاڑہ کے علاقہ پھٹیاں والا پل کے قریب پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ زیر حراست ڈاکو مدثر کی نشاندہی پر ایک مکان پر چھاپہ مارا، پولیس ریڈ کے دوران ڈاکو کے 2 ساتھیوں نے فائرنگ کر دی، زیر حراست ڈاکو مدثر ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام نے مزید بتایا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع س...



