وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹرز کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کردی
The prime minister directed the members of the National Assembly and senators of the coalition parties to stay in Islamabad
وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمنٹیرینز کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اگست میں مہنگائی کی شرح کا 9.6 فیصد پر آنا معیشت میں بہتری کے حکومتی اقدامات کا عکاس ہے۔ معاشی ماہرین کی ستمبر میں افراط زر میں مزید کمی کی پیشگوئی قوم کےلیے خوشخبری سے کم نہیں۔انہوں نے کہا کہ 2018 میں بھی افراط زر کی شرح کو سنگل ڈیجٹ پر چھوڑ کر گئے تھے۔ اللّٰہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں ملک وقوم کےلیے بتدریج بہتری کے آثار پیدا ہو رہے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے اپریل 2022 میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کی جو جدوجہد شروع کی تھی، ہم نے...

