شوگر ملز میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ:وزیرِ اعظم
Decision to install cameras in sugar mills: Prime Minister
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شوگر ملز میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کیمروں کے ذریعے شوگر ملوں کے پیداواری عمل اور ذخیرہ اندوزی پر نظر رکھی جائے گی۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث شوگر ملز مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔وزیرِ اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Prime Minister Shahbaz Sharif has decided to install cameras in sugar mills.The announcement says that the production process and hoarding of sugar mills will be monitored through cameras.Shahbaz Sharif says that legal action will be taken against sugar mill owners involved in tax evasion and hoardin...






