Thursday, April 16Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: pm shehbaz sharif speech

متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر رول اوور کر دیئے: وزیراعظم شہباز شریف
اہم خبریں

متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر رول اوور کر دیئے: وزیراعظم شہباز شریف

UAE has rolled over 2 billion dollars: Prime Minister Shahbaz Sharif وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے 2 ارب ڈالر رول اوور کر دیئے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات مفید رہی، باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کے اقدامات سمیت سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اماراتی صدر سے قرض ہدف کے متعلق سرمایہ کاری کی درخواست کی جس پر شیخ زید النہیان نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای نے رواں ماہ (جنوری) میں واجب الادا 2 ارب ڈالر رول اوور کرنے کا فیصلہ کیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے گزارش کی ہے کہ سرمایہ کاری سے متعلق آگے بڑھیں اور معاملات کو آگے لے کر جائیں۔’بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا‘شہباز شریف نے کہا کہ معاشی سفارتکاری کی کو...
وزیراعظم کا وفاقی حکومت میں ای آفس پر عملدرآمد نہ ہونے پر برہمی کا اظہار
اہم خبریں

وزیراعظم کا وفاقی حکومت میں ای آفس پر عملدرآمد نہ ہونے پر برہمی کا اظہار

The Prime Minister's expression of indignation at the non-implementation of e-office in the federal government وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت میں ای آفس پر عملدر آمد نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم کی بار بار ہدایت کے باوجود وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کی عدم دلچسپی کے باعث ای آفس کے احکامات پر تعمیل نہ ہوسکی، وزیراعظم نے وفاقی حکومت میں ای آفس پر عملدرآمد نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارتوں کے مابین خط و کتابت کے لیے ای آفس کے استعمال کو لازمی قرار دے دیا۔وزیراعظم آفس نے ای آفس کے نفاذ پر تمام وزارتوں، ڈویژنز کو ایک بار پھر مراسلہ ارسال کردیا، ای آفس کے استعمال پر زور دینے کے لیے مراسلہ میں سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ تمام وزارتوں کے مابین خط و کتابت کو خصوصی طور پر ای آفس کے ذریعے یقینی بنایا جائے، مراسلہ میں فزیکل کمیونی کیشن کو مستر...
فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کا وقت آچکا ہے: وزیراعظم
اہم خبریں

فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کا وقت آچکا ہے: وزیراعظم

The time has come for the complete end of Fitnah-ul-Khawarij: Prime Minister یشنل ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت کی ذمہ داری سنبھال لی ہے، سلامتی کونسل میں ہماری ذمہ داریاں دوسال کیلئے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ سرحد پار سے پاکستان پر چند دن پہلے حملہ ہوا، دشمن کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا گیا، دشمن گھات لگائے بیٹھا ہے، پاکستان میں دہشتگردوں کےگھس بیٹھیے موجود ہیں، پاکستان کے خلاف سازشیں بنی جارہی ہیں، ہمیں خارجی ہاتھوں کا اچھی طرح علم ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں پتا ہے کون کون سے ممالک دہشتگردوں کو یہاں سپورٹ کررہے ہیں، ہمیں خارجی ہاتھوں کا بخوبی علم ہے،فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کا وقت آچکا ہے، دفاعی اداروں سے مل کر دہشتگردوں کے خاتمے کا مربوط پلان بنانا ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل محاذ پر پاکست...
اسمگلنگ کے خاتمے کا کریڈٹ آرمی چیف کو جاتا ہے: وزیرِ اعظم
اہم خبریں

اسمگلنگ کے خاتمے کا کریڈٹ آرمی چیف کو جاتا ہے: وزیرِ اعظم

Army chief gets credit for end of smuggling: PM وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسمگلنگ کے خاتمے کا کریڈٹ آرمی چیف کو جاتا ہے۔اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ نئے سال کے آغاز پر پاکستان کی خوشحالی کے لیے دعاگو ہیں، ہمیں معیشت میں استحکام لانا ہے۔انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان جیسا پروگرام پاکستان کی معیشت کو مزید استحکام دے گا، ملکی معاشی ترقی مقصود ہے تو معیشت کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا، تمام ترجیحات معیشت کے استحکام کی طرف لگانی ہیں۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہمیں گروتھ سیکٹر میں ٹیک آف کرنا ہے اور آگے بڑھنا ہے، برامدآت میں اضافے کے سوا ہمارے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے، کراچی پورٹ پر فیس لیس انٹر ایکشن شروع ہوچکا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ کراچی میں فیس لیس انٹر ایکشن کا ٹرائل رن شروع ہوچکا ہے، کاروباری حضرات کو ریلیف ملا ہے، تیل کی اسمگلنگ میں بھی کاف...
وزیرِاعظم شہباز شریف کی گوادر ایئر پورٹ کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت
اہم خبریں

وزیرِاعظم شہباز شریف کی گوادر ایئر پورٹ کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت

Prime Minister Shahbaz Sharif's directive to make foolproof security arrangements for Gwadar Airport وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں کے درمیان رابطہ سڑکوں کا نظام بہتر بنانے اور گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متعلق امور پر اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ اقتصادی امور احد چیمہ، وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران شریک ہوئے۔نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرِ نج کاری عبدالعلیم خان بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ گوادر کا نیا بین الاقوامی ہوائی اڈہ چین پاکستان عظیم دوستی کی نمایاں مثا...
پاکستان غم کی اس گھڑی میں آذربائیجان کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریف
اہم خبریں

پاکستان غم کی اس گھڑی میں آذربائیجان کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریف

Pakistan stands with Azerbaijan in this hour of grief: Shahbaz Sharif وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے شہباز شریف نے آذربائیجان کی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ آذربائیجان کے طیارے کے قازقستان میں حادثے کی خبر سن کر دکھ ہوا۔ عزیز بھائی، صدر آذربائیجان الہام علیوف اور آذربائیجان کی عوام سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔وزیراعظم نے دعا گو ہوتے ہوئے مزید لکھا کہ ہماری دعائیں مرحومین کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں، ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، پاکستان غم کی اس گھڑی میں آذربائیجان کے ساتھ کھڑا ہے۔واضح رہے کہ آذربائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ باکو سے گروزنی جانے والا طیارہ اکٹو ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکا...
Optimized by Optimole