انجینئر الطاف حسین بطور منیجنگ ڈائریکٹر این جی سی تعینات
Engineer Altaf Hussain appointed as Managing Director of NGC
الطا ف حسین بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے شعبے میں تین دہائیوں سے زائد کا بین الاقوامی تجربہ رکھتے ہیںاین جی سی کی ٹیمیں ملک کی بجلی کی ضروریات اور اقتصادی ترقی میں معاونت کےلئے طے شدہ اہداف کو بروقت مکمل کریں گی، منیجنگ ڈائریکٹرانجینئر الطاف حسین نے نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (این جی سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔الطاف حسین بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے شعبے میں تین دہائیوں سے زائد کا بین الاقوامی تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1987 میں واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) سے کیا، جہاں انہوں نے دس سال سے زیادہ خدمات انجام دیں۔ بعد ازاں کینیڈامیں پاور سیکٹر میں 27 سال گزارے۔ حال ہی میں وہ کینیڈا میں بجلی فراہم کرنے والی ایک بڑی کمپنی بی سی ہائیڈرومیں ڈائریکٹر آف ایسیٹ سٹریٹجی اینڈ پلاننگ کے عہد...


