Sunday, January 11Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: pm shahbaz

پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
اہم خبریں

پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف

Pakistan has a favorable environment for investment: Prime Minister Shehbaz Sharif وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے، پالیسی ریٹ ساڑھے 22 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد پر آگیا ہے۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شاندارایونٹ میں آکر خوشی ہوئی، چین، افریقا، یورپ، امریکا اور دیگر ملکوں کے نمائندگان کو دیکھ کر خوشی ہوئی، ہمارے ان ملکوں کے ساتھ شاندار دوستانہ اور کاروباری تعلقات ہیں۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ وزیرِ تجارت سمیت متعلقہ محکموں کو شاندار ایونٹ پر مبارکباد دیتا ہوں، معاشی طور پر مستحکم پاکستان ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انجینئرنگ، زراعت اور معدنیات میں بڑا پوٹینشل ہے، پاکستان میں آئی ٹی اور مصنوعی ذہان...
قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو ریونیو جنریٹ کرنا ہو گا: وزیرِ اعظم شہباز شریف
اہم خبریں

قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو ریونیو جنریٹ کرنا ہو گا: وزیرِ اعظم شہباز شریف

If we want to get rid of debt, we have to generate revenue: Prime Minister Shehbaz Sharif وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو ریونیو جنریٹ کرنا ہو گا۔ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کے دورے میں خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے سفر کا آغاز ہو چکا ہے، ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ایف بی آر کے سارے آپریشنز کو ڈیجیٹل کرنا ہے، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے پوری ٹیم نے مل کر کاوشیں کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا سفر طویل ہے، پاکستان کے روشن اور خوش حال مستقبل کے لیے شبانہ روز محنت ضروری ہے، ٹیکس محصولات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 27 فیصد اضافہ قابلِ ستائش ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قرضوں سے نجات کے لیے اہداف پر تیزی سے پیش رفت یقینی بنانی ہے، کھربوں روپے کے ٹیکسز سے متعلق کیسز عدالتوں میں چل رہے ہیں، مختل...
حکومت کا ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ
اہم خبریں

حکومت کا ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ

Government decides to completely digitize the country's economy حکومت نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ٹاسک سونپ دیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی معیشت کی ڈیجیٹائزیشن پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام پر منتقل کیا جائے گا، اس مقصد کیلئے وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو فوری ٹاسک سونپ دیئے ہیں۔شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری اور غیر رسمی مساوی معیشت کا خاتمہ حکومت کے اصلاحات کے ایجنڈے کا کلیدی جزو ہے، اصلاحات کو مربوط اور اداروں کی سطح پر کر رہے ہیں تاکہ تبدیلی پائیدار اور دیر پا ہو، پاکستان کی ترقی کیلئے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے ان تمام اقدامات کے نفاذ اور نگرانی کیلئے فی الفور ای...
وزیرِ اعظم کا ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر دکھ کا اظہار
اہم خبریں

وزیرِ اعظم کا ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر دکھ کا اظہار

Prime Minister expresses grief over killing of 8 Pakistanis in Iran وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر گہرے دکھ اور رنج کے اظہار کیا ہے اور قتل پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے بعد قرار واقعی سزا دے۔وزیر اعظم نے کہا کہ بہیمانہ اقدام کی وجوہات سامنے لائی جائیں، خطے کے ممالک کو مل کر دہشت گردی کے خلاف مربوط حکمت عملی پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔انہوں نے وزارت خارجہ کو پاکستانیوں کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے اور ایران میں پاکستانی سفارتخانے کو انکی میتوں کی باحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق میتوں کی واپسی کے لیے ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں۔تہران میں پاکستانی سفارتخانہ اور زاہدان میں قونصل خانہ متحرک ہیں، واقعے کی تفصیلات کی تصدیق کے منتظر ہیں۔واضح رہے کہ ایران کے مشرقی صوبے سیستان بلوچ...
امریکی کمپنیاں پاکستان میں معدنیات کے شعبے سے استفادہ کریں: وزیراعظم
اہم خبریں

امریکی کمپنیاں پاکستان میں معدنیات کے شعبے سے استفادہ کریں: وزیراعظم

US companies should benefit from Pakistan's mineral sector: Prime Minister وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے امریکی وفد نے ملاقات کی ہے جس میں معدنی شعبے میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد کی قیادت سینئر بیورو آفیشل اور قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری، بیورو آف ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین افیئرز، یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف سٹیٹ نے کی، وفد پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔وزیراعظم نے فورم میں امریکی شرکت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں وسیع استعداد موجود ہے اور امریکی کمپنیوں کو اس ترجیحی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونا چاہیے۔دوطرفہ تناظر اور علاقائی امن و سلامتی کے حوالے سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے صدر ٹرمپ اور ان کی ...
دہشتگردی کا سر کچلیں گے: وزیراعظم
اہم خبریں

دہشتگردی کا سر کچلیں گے: وزیراعظم

Terrorism will be crushed: Prime Minister وزیراعظم شبہاز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کا ہر حال میں خاتمہ کریں گے، دہشتگردوں سے کسی رعایت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، دہشت گردی کا سر کچلیں گے۔ کوئٹہ میں ایپکس کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردوں کا خاتمہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کےلیے ناگزیر ہے۔ بلوچستان میں قیام امن کےلیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگرد تنظیموں اور گھس بیٹھیوں نے بلوچستان میں ناپاک اسکیم بنائی، دہشت گردی کا سر کچلیں گے۔انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ آرمی چیف کی قیادت میں اس مرحلے کو عبور کریں گے، شہدا کا لہو رائيگاں نہيں جائے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ اس لمحے فیصلہ کرنا ہے کہ ہمیں اپنے پُرعزم ارادے کے ساتھ دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے۔انکا کہنا تھا کہ افسران اور جوانوں نے جو قربانیاں دیں وہ رائیگاں نہیں جائیں گی۔ بلوچستان ...
Optimized by Optimole