پی آئی اے کی 4 برس بعد پیرس کیلئے پہلی پرواز کل روانہ ہوگی، تمام سیٹیں فروخت
PIA's first flight to Paris after 4 years will depart tomorrow, all seats sold out
4سال کے انتظار کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز پر عوام کا زبردست رسپانس دیکھنے آیا ہے کہ اور 10 جنوری کو اسلام آباد سے پیرس جانے اور پیرس سے آنے والی پرواز کی تمام سیٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے پیرس کی دوطرفہ پرواز کی اکانومی کی کلاس کی تقریباً تمام نشستیں فروخت ہوگئی ہیں، پہلی پرواز سے پی آئی اے کو گیارہ کروڑ روپے سے زائد کا ریونیو حاصل ہوگا۔ترجمان کے مطابق طیارے میں مجموعی طور پر 323 مسافروں کی گنجائش ہے،اور پہلی پرواز میں ایگزیکٹو اکانومی کی صرف گیارہ نشستیں باقی بچی ہیں، اگلے ہفتے والی پروازوں کی بھی تقریباً 85 فیصد سیٹیں فروخت ہوگئی ہیں، صرف ایگزیکٹو اکانومی کی کچھ نشتیں باقی ہیں۔
After a wait of 4 years, the public has come to see a great response to the first fl...


