قاضی فائز پر حملہ، 23 پاکستانیوں کے نام پی سی ایل میں شامل
Attack on Qazi Faiz, names of 23 Pakistanis included in PCL
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کا معاملہ، 23 پاکستانیوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلئے گئے، ان تمام پاکستانیوں کی حوالگی کے لئے برطانوی حکومت کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔پی سی ایل میں شامل افراد میں سے کوئی بھی فرد پاکستان آنے کی صورت میں ان افراد کو گرفتار کر کے پاکستان میں درج مقدمے میں شامل تفتیش کیا جائے گا۔نواز شریف کی لندن رہائش گاہ کے باہر احتجاج کے لئے شہرت پانے والے شایان علی اور بہن کے کینسر کے علاج کے لئے اجازت لے کر بیرون ملک جانے والی پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی ملائیکہ بخاری کے نام بھی پی سی ایل میں شامل کر لئے گئے ہیں۔لسٹ میں سعدیہ فہیم، فہیم گلزار، ماہین فیصل، سدرہ طارق، حبہ طارق، وقاص چوہان، محسن حیدر، ضمیر اکرم، سردار تیمور، محمد پرویز علی اور رخسانہ کوثر کا نام شامل ہے۔شیخ محمد جمیل، مہران حبیب، ظہ...

