شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کارروائی، فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام
Pakistan Army operation in North Waziristan, infiltration attempt of Fitna al-Kharijites foiled
آپریشن غضب للحق کے تحت شمالی وزیرستان میں پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر آپریشن جاری ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق موازکلے کے سرحدی علاقے میں دہشت گرد دراندازی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، جسے ناکام بنا دیا گیا۔کارروائی کے دوران متعدد افغان طالبان ہلاک ہوئے اور دیگر پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے کمپاؤنڈ اور ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر مکمل تباہ کر دیا۔دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر جنوبی وزیرستان سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا، شوال سے زرملان تک افغان طالبان کی تمام پوسٹوں کو تباہ کردیا گیا۔پاک فوج کی بھرپور کارروائیوں سے افغان طالبان پسپائی کا شکار ہو کر فرار ہوگئے۔آپریشن غضب للحق ...

