سوشل میڈیا پر فائروال کی تنصیب کیلئے ٹرائل کامیاب
Trial for installation of firewall on social media successful
سوشل میڈیا پرفائروال کی تنصیب کا ٹرائل مکمل کرلیا جس میں مطلوبہ نتائج حاصل ہونے کے بعد اب حکومت فائر وال کی خریداری کرے گی۔ دوران ٹرائل فائر وال کے ذریعے سوشل میڈیا پرتصویریں، وائس ریکارڈنگ، ویڈیوزڈاؤنلوڈنگ بند کیا گیا جبکہ موبائل سگنلزاورانٹرنیٹ سروس کی رفتار کو بھی کم کیا گیا۔ حکومت کی جانب سے فائروال موبائل ڈیٹا پرلگا کرچیک کی گئی، دوسری جانب پی ٹی اے نے تمام موبائل کمپنیوں کوایشو کلیرنس کی ای میل کردی۔واٹس ایپ اورفیس بک اپنی اصل حالت میں بحال ہوگئی، ٹرائل کے بعد حکومت فائروال کی خریداری کرے گی، فائروال خریداری کا اشتہار پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔
The trial of installation of firewall on social media has been completed, in which after achieving the desired results, the government will now purchase the firewall. During ...






