Thursday, April 16Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: pakistan

پاکستان کی مختلف وزارتوں کی ویب سائٹس پر بھارتی ہیکرز کے سائبر حملے ناکام
اہم خبریں

پاکستان کی مختلف وزارتوں کی ویب سائٹس پر بھارتی ہیکرز کے سائبر حملے ناکام

Cyber ​​attacks by Indian hackers on websites of various Pakistani ministries failed پاک بھارت کشیدگی میں بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا، حالیہ صورتحال میں بھارت کی جانب سے پاکستان پر سائبر حملے کئے جا رہے ہیں۔وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ کے مطابق بھارتی ہیکرز کی جانب سے مختلف وفاقی وزارتوں کی ویب سائٹس پر سائبر حملے ہوئے تاہم پاکستانی آئی ٹی ماہرین نے بھارتی سائبر حملوں کو ناکام بنا دیا، بھارتی ہیکرز کسی بھی ویب سائٹ کو ہیک کرنے اور ڈیٹا تک رسائی میں ناکام رہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے سائبر حملوں سے کوئی بہت بڑا مسئلہ نہیں آیا، سائبر حملوں کا کوئی اثر ٹیلی کام پر نہیں آیا، وفاقی وزارتوں کی ویب سائٹس کی ہوسٹنگ این ٹی سی پر ہے، این ٹی سی کے پاس سائبر سکیورٹی کا بہترین سسٹم ہے، قومی اور صوبائی سطح پر کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمز تشکیل دی جا چکی ہیں، جبکہ وفاقی اور صو...
پنجاب: 5 سال میں 700 جعلی وکلاء کیخلاف مقدمات، 219 اشتہاری قرار
اہم خبریں

پنجاب: 5 سال میں 700 جعلی وکلاء کیخلاف مقدمات، 219 اشتہاری قرار

Punjab: Cases against 700 fake lawyers in 5 years, 219 declared as proclaimed offenders پنجاب میں جعلی وکلاء کی بھرمار ہوگئی، 5 سالوں میں 700 جعلی وکلاء کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔پنجاب بار کونسل کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2020 سے لے کر سال 2025 تک یعنی 5 سالوں میں 700 جعلی وکلاء کے خلاف پنجاب بھر کے مختلف اضلاع کے تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے جبکہ 219 وکلا اشتہاری قرار دیئے گئے اور ابھی تک گرفتاری نہ ہو سکی۔پانچ سالوں میں صرف دو وکلاء کو ٹرائل کورٹ نے سزا دی اور باقی کیسز ابھی تک زیر التوا ہیں، 1500 وکلاء کا ریکارڈ پنجاب بار کونسل سے غائب کر دیا گیا جس پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔چیئرمین اینٹی کرپشن کمیٹی پنجاب بار کونسل منیر حسین بھٹی نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعلی وکلاء نے وکالت کے پروفیشن کو بدنام کر دیا ہے، 700 وکلاء کے کیسز کو برق رفتار سے نمٹانے کیلئے پراس...
جامشورو: مسافر وین پہاڑی سے گر گئی، خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق
اہم خبریں

جامشورو: مسافر وین پہاڑی سے گر گئی، خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق

Jamshoro: Passenger van falls off hill, 14 people including women and children killed اندرون سندھ کے ضلع جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے نیچے گرنے سے 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ تھانہ بولا خان میں پیش آیا، جہاں مسافر وین بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پہاڑی سے نیچے جا گری جس میں بھیل برادری کی خواتین بچوں سمیت دیگر افراد سوار تھے۔ذرائع نے مزید کہا کہ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد دم توڑ گئے جبکہ 30 زخمی ہوئے، بدقسمت وین کے مسافر گندم کی کٹائی کے بعد لاپاری سے بدین واپس جا رہے تھے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے مسافروں کی لاشیں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حادثے کا نوٹس لیکر اعلیٰ حکام سے رپورٹ طلب...
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے زیر اہتمام ہیلتھ، انجینئرنگ اور منرلز شو 2025 ماڈلز کی کیٹ واک جیولری ملبوسات کی نمائش کی گئی
انٹرٹینمنٹ

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے زیر اہتمام ہیلتھ، انجینئرنگ اور منرلز شو 2025 ماڈلز کی کیٹ واک جیولری ملبوسات کی نمائش کی گئی

Organized by the Trade Development Authority of Pakistan (TDAP), the Health, Engineering and Minerals Show 2025 showcased models’ catwalk jewellery and apparel. افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پنجاب کے وزیر برائے صنعت، تجارت و سرمایہ کاری چودھری شافع حسین تھے جبکہ چیف ایگزیکٹو TDAP فیض احمد، سیکریٹری TDAP شہریار تاج، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ابوذر شاد اور ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین و نائب صدر زین افتخار چودھری بھی موجود تھے۔ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ منرل فیشن شو کا لاہور میں انعقاد کیا گیا، شو میں ماڈلز نے دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے ، جواہرات اور زیورات کو نئے انداز میں پیش کیا گیا، اسکے ذریعے قومی ٹیلنٹ اور ورثے کو عالمی پلیٹ فارم پر سامنے لایا گیا۔ ماڈلز نے ملک کے کچھ مشہور جیولرز کے ڈیزائنز پہنے ریمپ پر واک کی۔ شو میں جیولری برانڈز اور ٹاپ فیشن ڈیزائنرز کے درمیان بی ٹ...
جنوبی وزیرستان اپر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز ٹانک سے لدھا منتقل
اہم خبریں

جنوبی وزیرستان اپر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز ٹانک سے لدھا منتقل

South Waziristan Upper District Headquarters Moved from Tank to Ladha جنوبی وزیرستان (اَپر) کے عوام کی سہولت کیلئے ضلعی ہیڈکوارٹرز کو ٹانک سے لدھا منتقل کر دیا گیا۔اس سے قبل ضلعی دفاتر کی ٹانک میں موجودگی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا اور کسی بھی سرکاری کام کیلئے طویل سفر کرنا پڑتا تھا۔ضلعی ہیڈکوارٹرز کی منتقلی کے بعد اعلیٰ سطح اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں کور کمانڈر پشاور، لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری اور چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کے علاوہ اعلیٰ سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد لدھا کے مقام پر نئے ضلعی ہیڈکوارٹرز سے عوامی خدمات کی فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لینا تھا، تمام محکمے لدھا سے مؤثر انداز میں کام کریں گے اور عوام کو فوری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔مقامی عمائدین نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے اس پیشرفت کو وزیرستان کیلئے ترقی، استحکام اور ایک روشن مستقبل کی امید...
این اے 213 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ، کانٹے دار مقابلہ متوقع
اہم خبریں

این اے 213 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ، کانٹے دار مقابلہ متوقع

Polling for by-election in NA-213, tough competition expected حلقہ این اے 213 عمرکوٹ میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔حکام الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو کہ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔پیپلزپارٹی کی صباء تالپر اور اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار لال چند مالہی میں کڑا مقابلہ متوقع ہے، پی ٹی آئی، جی ڈی اے، جے یو آئی اور جماعت اسلامی سمیت 18 امیدوار میدان میں ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 8 ہزار 997 ہے، حلقے میں کل پولنگ سٹیشنز کی تعداد 498 ہے، 269 پولنگ سٹیشنز کو حساس اور 91 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، امن وامان برقرار رکھنے کیلئے پولیس اور رینجرز کے دستے تعینات کئے گئے ہیں۔ضمنی انتخاب کے باعث عمر کوٹ ضلع بھر میں آج عام تعطیل کی گئی ہے۔واضح رہے کہ نشست پیپلزپارٹی...
Optimized by Optimole