قومی ٹیم کے سیزن 25-2024 کا شیڈول
National team schedule for the 2024-25 season
شیڈول کے مطابق پاکستان ہوم گراؤنڈ پر بنگلا دیش، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 7 ٹیسٹ میچز کھیلے گا، یہ ٹیسٹ میچز کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ہوم انٹرنیشنل سیزن کا آغاز بنگلا دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے ہوگا جو راولپنڈی میں 21 سے 25 اگست تک اور کراچی میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔پاکستان انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کرے گا جو ملتان میں 7 سے 11 اکتوبر، کراچی میں 15 سے 19 اکتوبر اور راولپنڈی میں 24 سے 28 اکتوبر کھیلے جائیں گے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کراچی میں 16 سے 20 جنوری اور ملتان میں 24 سے 28 جنوری ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔پاکستان 21 سال میں پہلی بار سہ فریقی ون ڈے سیریز بھی کھیلے گا، سہ فریقی سیریز میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شریک ہوں گی، سہ فریقی ون ڈے سیریز کے تمام میچز ملتان میں کھی...




