محسن نقوی کی چیئرمین آئرش کرکٹ سے ملاقات
Mohsin Naqvi's meeting with Chairman Irish Cricket
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور چیئرمین کرکٹ آئرلینڈ کے درمیان ملاقات ڈبلن میں ہوئی، چیئرمین کرکٹ آئرلینڈ نے محسن نقوی کا بھرپور خیر مقدم کیا اور آئرلینڈ کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا، اس موقع پر چیئرمین پی سی بی آئرش ٹیم کی شرٹ اور سونیئر بھی پیش کیا گیا۔ملاقات کے دوران ویمنز کرکٹ ٹیموں کی سیریز پر بات چیت کی گئی اور دونوں بورڈز نے ویمنز ٹیموں کے درمیان بھی سیریز کرانے پر اتفاق رائے کیا۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کرکٹ آئرلینڈ برائن میک نیس کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے، پاکستان نے ہمیشہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے لئے بہترین سکیورٹی فراہم کی ہے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے دورہ آئرلینڈ کیلئے بہترین انتظامات پر چیئرمین کرکٹ آئرلینڈ کا شکریہ ادا کیا۔
Chairman PCB Mohsin Naqvi and ...

