پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے ٹریک پر دھماکا
Explosion on the track of the Jaffar Express from Peshawar to Quetta
جیکب آباد کے قریب پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے ٹریک پر دھماکا ہو گیا جس کے سبب ٹریک عارضی طور پر بند ہوگیا۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق پشاور سے کوئٹہ جانے والی مسافر ٹرین کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر دھماکا ہوا جس کے بعد ٹرین پٹڑی سے اتر گئی جبکہ ٹریک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ریلوے انتظامیہ نے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے، سکیورٹی ادارے بھی جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔
An explosion occurred on the track of the Jaffar Express going from Peshawar to Quetta near Jacobabad, due to which the track was temporarily closed. According to the railway administration, 6 bogies of a passenger train going from Peshawar to...


