ڈیم ورکرز پر حملہ، 5 افراد جاں بحق:پنجگور
Attack on dam workers, 5 people killed: Panjgur
بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں مسلح افراد کی جانب سے ڈیم پر کام کرنے والے اہلکاروں پر حملہ کیا گیا، جس میں 5 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق افراد کی میتیں ٹیچنگ اسپتال پنجگور منتقل کر دی گئی ہیں۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ پنجگور کے علاقے پروم میں ڈیم پر کام کرنے والے اہلکاروں پر حملہ کیا گیا۔شاہد رند نے بتایا کہ ڈیم کی دیکھ بھال پر مامور مقامی افراد پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامی افسران جائے وقوع پر موجود ہیں، واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔صدر زرداری کی مذمتصدرِ مملکت آصف زرداری نے پنجگور میں مسلح افراد کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گرد حملے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کیا۔آصف علی زرداری نے واقعے میں جاں بحق افراد ...



