بھارت اشتعال انگیزی کو ہوا دے رہا، دنیا غیر ذمہ دارانہ رویئے کا نوٹس لے: عاصم افتخار
India is fueling provocations, the world should take notice of irresponsible behavior: Asim Iftikhar
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت خطے میں اشتعال انگیزی کو ہوا دے رہا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے او آئی سی گروپ کے سفیروں کو جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال بار ے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ دنیا بھارت کے سیاسی بنیادوں پر غیر ذمہ دارانہ رویئے کا نوٹس لے۔عاصم افتخار نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزی علاقائی امن اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے، بھارتی رویئے نے امن کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا، او آئی سی نے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ہم لڑنا نہیں چاہتے مگر قربانی سے دریغ نہیں کریں گے: رضوان سعید شیخدوسری جانب امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان کی ٹرمپ انتظامیہ سے...






