میاں عامر محمود چیئرمین پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن منتخب
Mian Amir Mehmood elected Chairman Pakistan Broadcasters Association
پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس 25-2024 شہر قائد میں منعقد ہوا، اجلاس میں ٹی وی اور ریڈیو کیٹگری سے تعلق رکھنے والے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں میاں عامر محمود کو چیئرمین پی بی اے منتخب کیا گیا، میاں عامر محمود دنیا نیوز اور پنجاب گروپ کے بھی چیئرمین ہیں۔ڈان نیوز کے سی ای او شکیل مسعود کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا، اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال سینئر وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔ جیو نیوز کے سی ای او ابراہیم رحمان کو وائس چیئرمین، آج ٹی وی کے احمد زبیری کو جائنٹ سیکرٹری منتخب کیا گیا، کے ٹی این کے اختر قاضی فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے۔
The annual general body meeting of Pakistan Broadcasters Association was held in Shahr Quaid on 25-2024, the meeting was attended by members from TV and Ra...

