پاکستان سے کوئی حملہ ہوا تو فوری جوابی کارروائی ہوگی: افغان حکام کی دھمکی
Afghan officials threaten immediate retaliation if there is an attack from Pakistan
افغان نیوز ایجنسی نے طالبان حکام کی جانب سے پاکستان پر کارروائی کا عندیہ دے دیا۔نیوز ایجنسی کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان سے کوئی حملہ ہوا تو فوری جوابی کارروائی ہوگی، اگر افغانستان پر حملہ ہوا تو اسلام آباد کو براہِ راست نشانہ بنایا جائے گا۔افغان حکام کے مطابق جوابی حملے کی پالیسی اب افغانستان حکومت واضح کر گئی، نیوز ایجنسی کے مطابق افغان فریق مذاکرات کے لیے سنجیدہ اور پرعزم ہے۔افغان حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی وفد نے مذاکرات میں غیر سنجیدہ رویہ دکھایا۔واضح رہے کہ حال ہی میں افغانستان میں پولیس اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران اشتعال انگیز ترانے پڑھے گئے، ترانوں میں پاکستان کے خلاف انتہائی اشتعال انگیز زبان استعمال کی گئی۔اسلام آباد کو آگ لگانے اور لاہور میں جھنڈے گارنے کے اشعار ب...



