اے این ایف کی کارروائیوں میں 600 کلو سے زائد منشیات برآمد
Over 600 kg of drugs seized in ANF operations
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 7 کارروائیوں میں 618.223 کلو گرام منشیات برآمد کرلیں۔ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ کارروائیاں اٹک، چاغی، چمن، پشین، سوہاوہ، ملتان اور کھاریاں میں کی گئیں، کارروائیوں کےد وران 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔حکام کے مطابق کارروائیوں کے دوران 427 کلو افیون، 93 کلو مارفین، 59 کلو ہیروئن، 33 کلو 600 گرام چرس ، 5 کلو 500 گرام آئس اور 300 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔اے این ایف ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
The Anti-Narcotics Force (ANF) has recovered 618.223 kg of drugs in 7 operations.The ANF spokesperson said that the operations were carried out in Attock, Chaghi, Chaman, P...



