فرانس نے اسامہ بن لادن کے بیٹے پر ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی
France bans Osama bin Laden's son from entering the country
فرانسیسی حکام نے کہا ہے کہ القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کے بیٹے عمر بن لادن کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ عمر بن لادن اب کسی بھی وجہ سے فرانس واپس نہیں آسکتے۔واضح رہے کہ عمر بن لادن کئی برس تک اپنی برطانوی اہلیہ کے ساتھ فرانس کے گاؤں نارمنڈی میں مقیم رہے جہاں وہ بطور آرٹسٹ کام کرتے تھے۔انھیں گزشتہ برس فرانس چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا اور دو سال کےلیے فرانس آنے پر پابندی لگائی گئی تھی۔ اس وقت عمر بن لادن قطر میں مقیم ہیں۔فرانس کے نئے وزیر داخلہ برونو ریٹیلیو نے کہا کہ انہوں نے اسامہ بن لادن کے بیٹے کو فرانس واپس آنے سے روکنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ عمر بن لادن کو سوشل میڈیا پر دہشت گردی کی حمایت کے الزام میں ملک بدر کیا گیا تھا۔دوسری جانب عمر بن لادن نے اپنی بے گناہی کا دعویٰ کیا ہے۔اس...

