مذہبی تہوار سے واپسی پر کشتی الٹ گئی، 100 افراد لاپتہ
Boat capsizes while returning from religious festival, 100 missing
نائیجیریا کے ضلع موقوا کے مقام پر دریائے نائیجر میں کشتی ڈوبنے کی وجہ سے 100 افراد لاپتا ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتی دریائے نائیجر میں ڈوبی، کشتی میں 300 افراد سوار تھے ، جو ایک مذہبی تہوار مکمل ہونے کے بعد واپس جارہے تھے، اسی دوران حادثہ پیش آیا ، کشتی ڈوبنے کے بعد کشتی میں سوار 300 افراد میں سے 100 لاپتا ہوگئے۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ کشتی مقامی طور پر لکڑی سے تیار کی گئی تھی جس میں 100 لوگوں کے سفر کرنے کی گنجائش تھی مگر جب کشتی روانہ ہوئی تو اس پر 300 لوگ سوار تھے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی۔
100 people have gone missing after a boat capsized in the Niger River in Mokwa district of Nigeria.According to foreign media, the boat sank in the Niger River, there were 300 people on board the boat, who wer...

