Thursday, April 16Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: news

الیکشن کمیشن کے 3 افسران معطل
اہم خبریں

الیکشن کمیشن کے 3 افسران معطل

3 Election Commission officers suspended چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے نااہلی اور بدنظمی پر تین افسران کو 120 دن کے لئے معطل کر دیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کو نااہلی اور بدنظمی پر 120 دن کے لئے معطل کردیا جبکہ معطل ہونے والے افسران میں ڈائریکٹر ایڈمن، صوبائی الیکشن کمیشن سندھ اظہر حسین ٹنواری اور الیکشن افسر کراچی خدا بخش بھی شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق تینیوں افسران انکوائری کے مکمل ہونے اور اگلے احکامات تک کراچی میں رہیں گے۔ Chief Election Commissioner Sikandar Sultan Raja suspended three officers for 120 days for incompetence and misconduct.The Election Commission of Pakistan has suspended Provincial Election Commissioner Sindh Sharifullah for 120 days for incompetence and misconduct while the suspended officers include Director Admin,...
وائس چانسلرز کی تقرری پر اختلاف ؛ گورنر کا کام مہر لگانا ہے ؛ عظمیٰ بخاری
اہم خبریں

وائس چانسلرز کی تقرری پر اختلاف ؛ گورنر کا کام مہر لگانا ہے ؛ عظمیٰ بخاری

Disagreement on appointment of Vice-Chancellors; The governor's job is to stamp; Uzma Bukhari گورنر پنجاب سلیم حیدر نے وائس چانسلرز کے تقرر کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کی سمری پر کہا ہےکہ وزیراعلیٰ کی جانب سے واضح طور پر کوئی نام تجویز نہیں کیا جاسکتا۔ گورنرکا مؤقف ہےکہ کسی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدہ کے لئے 3 نام حروف تہجی کے اعتبار سے بھیجے جاتے ہیں، وزیراعلیٰ کا خیال ہے ان کے بھیجے گئے نمبر ایک والے ناموں کی منظوری دی جائے، وائس چانسلرز کی سلیکشن پر اطمینان نہیں ہے۔گورنر پنجاب کا یہ مؤقف سامنے آیا ہے کہ پنجاب میں چیزیں آگے نہیں چلتیں تو قیادت کو چاہیے کہ "پیپلز پارٹی کو صوبے میں فری کردیں"، ایسا نہیں ہوسکتا کہ جو آفیسر آپ لگائیں وہ میرٹ اور دوسرا کہے تو ڈی میرٹ شمار ہو۔ گورنر کے بیان پر حکومت کی ترجمان کا موقفگورنر ک سردار سلیم حیدر کے بیان کے جواب میں پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی...
لبنان میں پیجر پھٹ گئے ، 9افرادجاں بحق ،ایرانی سفیر سمیت 4000 سے زائد زخمی
انٹرنیشنل

لبنان میں پیجر پھٹ گئے ، 9افرادجاں بحق ،ایرانی سفیر سمیت 4000 سے زائد زخمی

Pagers exploded in Lebanon, 9 people died, more than 4000 injured including the Iranian ambassador اسرائیل کی جانب سے لبنان میں گزشتہ روز حزب اللہ کیخلاف بڑا اور خطرناک سائبر حملہ کیا گیا، جس کے باعث ایک ہی وقت میں 3 ہزار سے زائد پیجرز دھماکوں سے پھٹ گئے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حزب اللہ اور لبنان نے اس حملے کا الزام اسرائیل پر لگایا ہے، حملوں کے نتیجے میں 9 لبنانی جاں بحق، اور ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی سمیت 4 ہزار سے زیادہ رضا کار زخمی ہوئے۔اسرائیل کے سائبر حملوں کے بعد لبنان کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ نے چند ماہ پہلے ساتھیوں کو اسمارٹ فونز کی جگہ پیجرز استعمال کرنے کی ہدایت کی تھی۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ پیجر ڈیوائسز میں دھماکے جنوبی لبنان اور بیروت کے نواحی علاقوں میں ہوئے، حزب اللہ کے زخمی ارکان کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جن میں...
.سعودی لیفٹیننٹ جنرل ملازمت سے فارغ، 20 سال قید
انٹرنیشنل

.سعودی لیفٹیننٹ جنرل ملازمت سے فارغ، 20 سال قید

Saudi lieutenant general fired, 20 years in prison. سعودی عرب میں عدالت نے لیفٹیننٹ جنرل کو ملازمت سے فارغ، 20 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانے کی سزا سنا دی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عدالت نے پبلک سیکیورٹی کے سابق ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل خالد بن قرار الحربی کو مجموعی طور پر 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خالد بن قرار الحربی پر اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے عوامی فنڈز میں ہیرا پھیری، جعلسازی اور رشوت لینے کا الزام تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل خالد بن قرار الحربی کو جرمانے کے طور پر سنائی گئی سزا 10 لاکھ ریال کی رقم حکومتی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔عرب میڈیا کے مطابق خالد بن قرار الحربی کو ملازمت سے برطرف کر کے تحقیقاتی عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ رشوت کے طور پر وصول کی گئی ایک کروڑ سے زائد ریال اور دیگر طریقوں سے جمع کی گئی رقم، تحائف اور زرعی زمین بھی ض...
.پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی رہا
اہم خبریں

.پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی رہا

PTI members of the National Assembly. پارلیمنٹ لاجز میں مقیم پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے گرفتار اراکین قومی اسمبلی کو رہا کردیا گیا ۔ رہا ہونے والے ارکان قومی اسمبلی میں شیر افضل مروت، شاہ احد، نسیم شاہ، شیخ وقاص اکرم، عامر ڈوگر، یوسف خان، نعیم علی اور اویس احمد جکھڑ شامل ہیں،واضح رہے کہ پارلیمنٹ لاجزمیں مقیم پی ٹی آئی ایم این ایزجوڈیشل حراست میں تھے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے گرفتار ایم این ایز کی رہائی کےاحکامات جاری کئے تھے،انسداد دِہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے گرفتار ایم این ایز کی 30، 30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی ایم این ایز پر تھانہ سنگجانی، ترنول، نون اور تھانہ سنبل میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں،واضح رہے کہ 8 ستمبر کو پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں سیاسی قوت کا مظاہر...
آئینی ترامیم غیر معینہ مدت کے لئے مؤخر،عرفان صدیقی
اہم خبریں

آئینی ترامیم غیر معینہ مدت کے لئے مؤخر،عرفان صدیقی

Constitutional amendments postponed indefinitely, Irfan Siddiqui مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے آئینی ترامیم غیر معینہ مدت تک مؤخر ہونے کی تصدیق کر دی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آج قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے ترامیم منظور نہ ہونا حکومت کی ناکامی نہیں، مولانا کو ترامیم پر اتفاق مگر بعض جزیات کی تفصیل کے مطالعے کے لیے وقت درکار ہے۔ عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں۔ اس سے قبل پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ ترامیم آنے میں ہفتہ دس دن بھی لگ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترامیم منظور ہو جائیں گی، مجھے اس میں کوئی بڑا رخنہ نظر نہیں آتا، اگر ترامیم نہیں بھی آئیں تو کوئی قیامت نہیں آ جائے گی۔ عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے وقت مانگا ہ...
Optimized by Optimole