ہمارا کسی سے جھگڑا نہیں صرف آئین کی بالادستی کی بات کرتے ہیں: بیرسٹر گوہر
We have no quarrel with anyone, we only speak of the supremacy of the Constitution: Barrister Gauhar
بیرسٹر گوہر کا لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انصاف اور آئین کی بالادستی کیلئے لاہور ہائیکورٹ کا اہم کردار ہے، ہم صرف آئین کی بالادستی کی بات کرتے ہیں،ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور ایگزیکٹو آزاد ہونی چاہیے، جو لوگوں کو انصاف دیتے ہیں آج خود انصاف کے طلب گار ہیں، پنجاب کے عوام ججز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، چاہتے ہیں پاکستان میں 70سال بعد قانون اندھا نہ ہوا، چاہتے ہیں قانون عوام کے حقوق کا تحفظ کرے، لاہور ہائی کورٹ بار نے انصاف کیلئے آواز اٹھائی اورجدوجہد کی۔بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی پارٹی کو جیتی سیٹوں سے زیادہ نہیں مل سکتیں، عوام نے بانی پی ٹی آئی کے نظریے کو ووٹ دیا۔
Barrister Gohar while addressing the Lawyers Conventio...

