Thursday, April 16Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: nepra increase electricity prices

کراچی سستی بجلی سے محروم
مقامی خبریں

کراچی سستی بجلی سے محروم

Karachi deprived of cheap electricity کراچی کے سوا باقی ملک کیلئے بجلی سستی کردی گئی، ریلیف نومبر کے بجلی بلز میں دیا جائے گا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی کے سوا باقی ملک کیلئے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی قیمت میں کمی ستمبر 2024ء کی ایڈجسٹمنٹ میں کی گئی ہے، جس کا ریلیف نومبر کے بجلی کے بلز میں ملے گا۔نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسکوز کے صارفین کو نومبر کے بلوں میں ایک روپے 28 پیسے فی یونٹ کے حساب سے رقم واپس کی جائے گی۔نیپرا فیصلے کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کے بعد صارفین کی یہ رقم بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف اضافی نکلی ہے۔ نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی قیمت میں کمی کا اطلاق کےالیکٹرک کے صارفین پر اور ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے لائف لائن صارف...
بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری
اہم خبریں

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری

Approval of hike in basic electricity tariff وفاقی کابینہ نے عوام پر مزید بوجھ ڈالتے ہوئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لی گئی، نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5.72 روپے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ حکومت کو بھجوایا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ مالی سال 25-2024 کیلئے اور بجلی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کا فیصلہ دیا گیا تھا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ نیپرا نے بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 29.78 سے بڑھا کر 35.50 روپے فی یونٹ منظور کیا تھا جبکہ وفاقی کابینہ کا فیصلہ یکساں ٹیرف کیلئے نیپرا کو بھجوایا جائے گا۔ The federal cabinet approved the hike in the basic electricity tariff, putting more burden on the public.According to sources, the summary approval...
کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
اہم خبریں

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

Big hike in electricity prices for K Electric customers نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کیلئے بجلی10 روپے ایک پیسہ فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے جبکہ بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جون میں2 روپے68 پیسے، جولائی میں3 روپے11 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کئے جائیں گے، اسی طرح اگست میں3 روپے22 پیسے فی یونٹ جبکہ ستمبر میں ایک روپیہ فی یونٹ اضافی وصول کیا جائے گا۔ نیپرا کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر نہیں ہو گا۔ Nepra has issued a notification to increase the price of electricity for K Electric customers. According to the notification issued by Nepra, electricity ...
بجلی 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی
اہم خبریں

بجلی 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی

Electricity 3.33 rupees per unit expensive. حکومت نے ایک بار پھر مہنگائی کے ستائے عوام پر بجلی بم گراتے ہوئے قیمتوں میں 3 روپے33 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہو گا، صارفین سے 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافہ ایک ماہ میں وصول کیا جائے گا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ The government once again dropped electricity bombs on the public and increased the prices by 3 rupees 33 paise per unit. The increase in electricity prices has been done in the context of monthly fuel adjustment. On bills, consumers will be charged an increase of Rs 3.33 paise pe...
بجلی مہنگی، عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری
اہم خبریں

بجلی مہنگی، عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری

Electricity is expensive, preparing to burden people more سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے آئندہ مالی سال میں بجلی صارفین پر347 ارب روپے بوجھ ڈالنے کی تجویز دے دی، سی پی پی اے نے آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کی خریداری ریٹ متعین کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی۔بجلی صارفین امریکا میں ہونے والی مہنگائی کی قیمت بھی ادا کریں گے، امریکی مہنگائی کے 2.40 فیصد بھی ٹیرف میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ملکی مہنگائی 12.20 فیصد شرح سے آپریٹر فیس شامل کرنے کی تجویز ہے۔بجلی کی خریداری میں 21.37 فیصد سود بھی صارفین سے وصول کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ کپیسٹی چارجز کے نام پر 17 روپے 42 پیسے فی یونٹ تک وصول کرنے کی تجویز ہے۔سی پی پی اے نے فیول کاسٹ کی مد میں 9 روپے 34 پیسے فی یونٹ متعین کرنے کی درخواست دی ہے جبکہ آئندہ مالی سال میں بجلی کمپنیوں کو کم ازکم 27 روپے 11 پیسے فی یونٹ تک بجلی فر...
Optimized by Optimole