نوازشریف کا 500 یونٹ تک بجلی صارفین کیلئے 14روپے فی یونٹ ریلیف کا اعلان
An announcement of relief of Rs. 14 per unit for electricity consumers up to 500 units.
مریم نواز کے ہمراہ صدر مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کرب سے گزررہے ہیں، مینارپاکستان جلسےمیں بجلی کےبلوں سےمتعلق گفتگوکی تھی، مینارپاکستان جلسےمیں بتایامیرے دورمیں بجلی کا بل اورآج کتنا ہوگیا ہے۔صدر مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ 500یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 14روپے کا ریلیف ملے گا ، بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے 45ارب روپے مختص کیے ہیں ، ترقیاتی پیکیج کے فنڈز سے کٹوتی کرکے عوام کو ریلیف دیں گے، پنجاب حکومت کے مختلف شعبوں سے 45 ارب روپے نکال کر عوام کو ریلیف دیں گے، شہبازشریف بھی بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کریں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کی تکالیف کومحسوس کررہا ہوں، باربارمیرا ذہن 2017کی طرف جاتا ہے، 2017میں مہنگائی کا نام ونشان نہیں اوربجلی ک...


