ہمیں بیانات دیتے ہوئے انتہائی احتیاط سے کام لینا چاہیے: نواز شریف
We should be very careful while making statements: Nawaz Sharif
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمز شہباز، وفاقی وزراء عطا تارڑ، رانا ثناء اللہ و دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران موجودہ ملکی سیاسی، معاشی اور پارٹی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے لیگی صدر نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں بیانات دیتے ہوئے انتہائی احتیاط سے کام لینا چاہیے، جنہوں نے ملک کو نقصان پہنچایا یا ایسے افراد کو سپورٹ کیا ان کا احتساب ہونا ضروری ہے، ہمیں کارکردگی کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کو زیادہ فوکس رکھنا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم درست سمت کی طرف چل پڑے، اس وقت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کے تمام فیصلوں کا احترام کرتے ہیں اور مل...




