کراچی: رینجرز و پولیس کی افغان کیمپ سپر ہائی وے پر کارروائی
Karachi: Rangers and police conduct operation on Afghan Camp Super Highway
رینجرز کے ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور ایک پاسپورٹ بھی برآمد کیا گیا، ملزمان شہریوں سے موبائل فون اور قیمتی اشیاء کی لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔رینجرز کے ترجمان کے مطابق ملزمان نے چھینے ہوئے موبائل فونز کی خرید و فروخت اور اسلحہ سپلائی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان عادی مجرم ہیں اور ان کے خلاف تھانہ سائٹ سپر ہائی وے میں ایف آئی آر درج ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے تھانہ سائٹ پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔
According to a Rangers spokesperson, four suspects involved in robbery and street crime were ...


