خانہ کعبہ کو غسل دینے کی سالانہ تقریب
The annual ceremony of bathing the Kaaba
سعودی عرب میں آج نماز فجر کے بعد سالانہ غسلِ کعبہ کی روح پرور تقریب ہوئی۔ ہر سال کی طرح اس برس بھی 15 محرم الحرام کو خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو غسل دیا گیا، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے ڈپٹی گورنر مکہ مکرمہ نے غسل کا آغاز کیا۔اس بابرکت عمل کیلئے خانہ کعبہ کے کلید بردار عبدالوہاب بن زین العابدین الشیبی نے نماز فجر کے بعد بیت اللہ کا دروازہ کھولا اور پھر حکام اندر داخل ہوئے، خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں، فرش اور دروازے کو آب زم زم اور عرق گلاب سے دھویا گیا، غسل کے بعد اسے عود، عرق گلاب اور بخوز سمیت دیگر خوشبوؤں سے معطر کیا گیا۔
خانہ کعبہ کو غسل دینے کی سعادت ڈپٹی گورنر مکہ، حرمین شریفین انتظامی امور کے صدر اور اراکین سمیت اعلیٰ سعودی حکام نے حاصل کی۔غسل کعبہ کے موقع پر بیت اللہ شریف کے گرد سکیورٹی فورسز نے حفاط...

