پنجاب میں پورے پاکستان سے علاج کے لیے مریض آتے ہیں: مریم نواز
Patients come from all over Pakistan for treatment in Punjab: Maryam Nawaz
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پورے پاکستان سے علاج کے لیے مریض آتے ہیں۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے علاقے جوبلی ٹاؤن میں نجی اسپتال میں نیو ایمرجنسی بلاک کا افتتاح کر دیا۔انہوں نے اسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا، ایمرجنسی میں زیرِ علاج بچوں کی عیادت کی اور ان کے لیے صحت یابی کی دعا کی۔پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے مریضوں سے علاج کی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر اسپتال کو بہتر سے بہترین کرنا چاہتے ہیں، صحت کا معاملہ انسانی زندگی کا معاملہ ہے، جس میں غفلت برداشت نہیں کی جا سکتی۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ نجی اسپتال کے سسٹم اور تجربات سے استفادہ کر کے ہیلتھ سسٹم بہتر بنائیں گے، ایئر ایمبولینس سے روز قیمتی جانیں بچانے میں قابل...






