Saturday, April 4Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: live news

پیئرسن ایئرپورٹ کینیڈا:لینڈنگ کے دوران طیارہ الٹ گیا
انٹرنیشنل

پیئرسن ایئرپورٹ کینیڈا:لینڈنگ کے دوران طیارہ الٹ گیا

Pearson Airport Canada: Plane overturns during landing کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پیئرسن ایئرپورٹ پر مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران الٹ گیا۔حادثے میں ایک بچے سمیت 15 مسافر زخمی ہوئے، 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق طیارے میں تقریباً 80 مسافر سوار تھے، مسافروں اور عملے کی مزید معلومات لی جارہی ہیں، جبکہ موقع پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مسافر طیارے سے بحفاظت نکل چکے ہیں۔ A passenger plane overturned while landing at Pearson Airport in Toronto, Canada.15 passengers, including a child, were injured in the accident, with two of the injured being in critical condition.According to the airport administration, there were about 80 passengers on board the plane. More information about the passengers and crew is being collected, w...
کوہاٹ: دہشتگردوں کا پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ، ایک اہلکار زخمی
اہم خبریں

کوہاٹ: دہشتگردوں کا پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ، ایک اہلکار زخمی

Kohat: Terrorists attack police mobile with grenade, one officer injured کوہاٹ میں دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کر دیا۔پولیس حکام کے مطابق کوہاٹ کے علاقے شادی پور میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کر لیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق حملے میں پولیس موبائل کو نقصان پہنچا ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ Terrorists attacked a police mobile with a hand grenade in Kohat.According to police officials, terrorists attacked a police mobile with a hand grenade in the Shadipur area of ​​Kohat, in which a policeman was injured. In the retaliatory action, one terro...
امریکی ریاستیں قدرتی آفات کی لپیٹ میں، معمولات زندگی بری طرح متاثر
انٹرنیشنل

امریکی ریاستیں قدرتی آفات کی لپیٹ میں، معمولات زندگی بری طرح متاثر

American states in the grip of natural disasters, normal life severely affected امریکا میں کہیں بارشیں تو کئی ریاستیں شدید برفباری نے تباہی مچادی۔امریکی میڈیا کے مطابق شکاگو میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی، 6 انچ تک برفباری، کئی علاقوں میں بجلی کی بندش کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر، مختلف حادثات میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔امریکی محکمہ موسمیات نے شکاگو میں پیر کے روز درجہ حرارت منفی 20 ڈگری تک پہنچنے کی پیشنگوئی کردی۔دوسری جانب امریکی ریاست کینٹکی اور ٹینیسی میں طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، درجنوں ہائی ویز زیرآب آگئے جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیشنل ویدر سروس نے سیلابی صورتحال میں شدت آنے کی وارننگ جاری کر دی۔ While it rained in some parts of the United States, heavy snowfall wreaked havoc in many states.According to American m...
اسرائیل کی غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری، بمباری سے 3 پولیس اہلکار شہید
انٹرنیشنل

اسرائیل کی غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری، بمباری سے 3 پولیس اہلکار شہید

Israel continues to violate Gaza ceasefire agreement, 3 police officers martyred in bombing اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری رہیں، رفح میں پولیس پر بمباری سے 3اہلکار شہید ہوگئے۔حماس کے مطابق پولیس اہلکار امدادی ٹرکوں کی حفاظت کیلئے ڈیوٹی پر مامور تھے، 3پولیس اہلکاروں کی شہادت جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی ہے، اسرائیلی اقدامات غزہ جنگ بندی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔حماس نے مزیدکہا کہ فلسطینیوں کیلئے امدادی ٹرک روکنا معاہدے کی واضح خلاف ورزی ہے، غزہ سے فلسطینیوں کو نکالنے کا امریکی منصوبہ مسترد کرتے ہیں، فلسطینیوں کے اپنی سرزمین سے تعلق کو امریکی صدر نہیں سمجھ سکتے۔فلسطین نے عالمی برادری سے اسرائیلی جرائم کو رکوانے کا مطالبہ کر دیا۔ Israel's violations of the Gaza ceasefire agreement continued, with three officers martyred in a bombardment of police in Rafah.Acco...
بنوں: امن کمیٹی کے دفتر پر شدت پسندوں کا حملہ، 3 افراد جاں بحق، 9 زخمی
اہم خبریں

بنوں: امن کمیٹی کے دفتر پر شدت پسندوں کا حملہ، 3 افراد جاں بحق، 9 زخمی

Bannu: Militants attack peace committee office, 3 killed, 9 injured بنوں کے تھانہ اتمانزئی کی حدود میں امن کمیٹی کے دفتر پر نامعلوم شدت پسندوں نے حملہ کر دیا۔پولیس کے مطابق بنوں کے تھانہ اتمانزئی کی حدود میں واقع علاقہ گربز میں شدت پسندوں کی جانب سے امن کمیٹی کے دفتر پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے، جوابی فائرنگ سے 8 حملہ آور بھی زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق زخمی افراد کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا، حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔قبل ازیں بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر دہشتگردوں کی جانب سے رات گئے حملہ کیا گیا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، شہداء میں ضیاء اللہ اور رحیم اللہ شامل ہیں۔ Unknown militants attacked the Peace Comm...
بھارت: مندر کی چھت گرنے سے 7 افراد ہلاک، 50 زخمی
انٹرنیشنل

بھارت: مندر کی چھت گرنے سے 7 افراد ہلاک، 50 زخمی

India: 7 killed, 50 injured in temple roof collapse بھارتی ریاست اتر پردیش میں واقع مندر کے احاطے کی چھت گر گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتر پردیش کے علاقے باغپت میں مذہبی تقریب کے دوران تعمیر کی گئی بانس کی چھت گر گئی، حادثے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیرِ اعلیٰ یوگی آدیتیہ ناتھ نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو موقع پر پہنچنے اور امدادی کاموں میں تیزی لانے کا حکم دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ براؤت کی جین برادری نے آج ’لڈو مہوتسو‘ کا اہتمام کیا تھا، اس موقع پر سینکڑوں لوگ لڈو چڑھانے کے لیے مندر پہنچے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ عقیدت مندوں کے لیے بنائی گئی بانس کی چھت گرگئی۔مذہبی روسومات کی ادائیگی کے دوران بانس سے بنی چھت گرنے سے کئی لوگ ملبے تلے دب گئے اور بھگدڑ مچ گئی۔پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے کے فوراً ب...
Optimized by Optimole