لبنان پر اسرائیلی افواج کا بموں سے حملہ 16 شہری شہید
16 civilians were martyred in the bomb attack of Israeli forces on Lebanon
بیروت میں مزید خوفناک بم دھماکوں میں بچوں سمیت 12 افراد شہید ہو گئے۔لبنان کے شہر صور کے قریب قصبے پر اسرائیلی فضائی حملے میں 4 افراد شہید ہوئے۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیلی افواج نے اپنے مزید دستے پہنچا دیے، اسرائیلی فوج نے 3 ریزرو بریگیڈ کے دستوں کی ویڈیو جاری کر دی۔لبنان پہنچائے گئے ہر بریگیڈ میں 3 سے 5 ہزار اسرائیلی فوجی شامل ہیں۔دریں اثناء اسرائیلی فوج کی وسطی غزہ میں الاقصی شہداء اسپتال پر بم باری سے 11 فلسطینی زخمی ہو گئے۔ادھر اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللّٰہ نے لبنان سے شمالی اسرائیل کے قصبے پر کم از کم 20 راکٹ داغے ہیں جن سے املاک کو نقصان پہنچا جبکہ متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔گزشتہ رات اسرائیل کے ساحلی شہر حیفا میں حزب اللّٰہ کے راکٹ حملوں میں 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔اسرائیل...

