بشنوئی گینگ کا سلمان خان سے دشمنی ختم کرنے کیلئے بھاری رقم کا مطالبہ
Bishnoi gang demands huge amount of money to end their enmity with Salman Khan
بدنام زمانہ بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی نے دیرینہ دشمنی ختم کرنے کے لیے بالی وڈ کے سٹار سلمان خان سے بھاری رقم کا مطالبہ کردیا۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بشنوئی گینگ نے دشمنی ختم کرنے کے لیے سلمان خان سے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے، بھارتی سیاسی رہنما بابا صدیقی کے قتل کے بعد بالی وڈ کے دبنگ کی جان کو لاحق خطرات میں اضافہ ہوگیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ کے ایک رکن کی جانب سے ممبئی ٹریفک پولیس کو واٹس ایپ پیغام موصول ہوا ہے جس میں اداکار کو جانے سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر سلمان خان زندہ رہنا چاہتے ہیں اور دیرینہ دشمنی ختم کرنا چاہتے ہیں تو 5 کروڑ روپے ادا کریں، اس دھمکی کو ہلکا نہ لیں، بصورت دیگر اداکار کا حال مہاراشٹرا کے سابق وزیر ب...

