Thursday, April 16Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: latest news

آئینی ترمیمی پیکیج میں 54 تجاویز شامل
اہم خبریں

آئینی ترمیمی پیکیج میں 54 تجاویز شامل

54 proposals included in the constitutional amendment package مجوزہ آئینی ترمیمی پیکیج کی دستاویز منظر عام پر آگئیں، مجموعی طور پر مسودے میں54 تجاویز شامل کی گئی ہیں۔مسودے کے مطابق آئینی عدالت کو وفاقی آئینی عدالت کا نام دینے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ سپریم جوڈیشل کونسل کے ڈھانچے کو بھی تبدیل کرنے کی تجویز مسودے میں شامل ہے تاہم ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر 3 سال بڑھانے کی ترمیم بھی پیکیج کا حصہ ہے۔مجوزہ ترمیم کے مطابق نئے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر تک موجودہ چیف الیکشن کمشنر کام کرتے رہیں گے، صدر مملکت وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس اور دیگر جسٹسز کا تقرر کریں گے جبکہ ججز کیلئے دہری شہریت رکھنے پر پابندی لگانے کی بھی تجویز آئینی پیکیج میں شامل ہے۔ ترمیم میں مزید کہا گیا ہے کہ فلور کراسنگ کرنے والے ارکان کا ووٹ گنا جائے گا، وفاقی آئینی عدالت وفاقی یا صوبائی حکومتوں کے درمیان تنازعات کا فیص...
عزم استحکام آپریشن کاؤنٹر ٹیررازم کے حوالے سے ہمہ گیر اور منظم مہم ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
اہم خبریں

عزم استحکام آپریشن کاؤنٹر ٹیررازم کے حوالے سے ہمہ گیر اور منظم مہم ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

Operation Resolve is a comprehensive and systematic counter-terrorism campaign: DG ISPR ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں کو ڈھیل دینے سے ملک میں انتشار پیدا ہوگا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس پریس کانفرنس کا مقصد بعض اہم امور پر افواج کا مؤقف واضح کرنا ہے، جیسا کہ علم میں ہے کہ حالیہ کچھ عرصے میں مسلح افواج کے خلاف منظم پروپیگنڈا، جھوٹ، غلط معلومات کے پھیلاؤ اور ان سے منسوب من گھڑت خبروں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اس لیے ان معاملات پر بات کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ عزم استحکام آپریشن کاؤنٹر ٹیررازم کے حوالے سے ہمہ گیر اور منظم مہم ہے، 22جون کو عزم استحکام آپریشن پر ایک اجلاس ہوا، اجلاس میں متعلقہ وزرا، وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز موجود تھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 22جون کو اجلاس کے بعد اعلامیہ ج...
لاہور: این ٹی ڈی سی کے گرڈ سٹیشن میں آگ لگ گئی، متعدد علاقوں بجلی سے غائب
اہم خبریں

لاہور: این ٹی ڈی سی کے گرڈ سٹیشن میں آگ لگ گئی، متعدد علاقوں بجلی سے غائب

Lahore: Fire broke out in the grid station of NTDC, several areas lost power. این ٹی ڈی سی کے بند روڈ پر 220 کے وی کے گرڈ سٹیشن میں پاور ٹرانسفارمر جلنے سے آگ لگی، آگ کے باعث بند روڈ سے فیڈ ہونے والے لیسکو کے تمام گرڈ سٹیشنز بند ہو گئے۔آتشزدگی سے گرڈ سٹیشن بند ہونے کے بعد سبزہ زار، علامہ اقبال ٹاؤن، شاہ پور، اورنج لائن میٹرو ٹرین کے گرڈ، قرطبہ، میکلور روڈ، سنی ویو، سید پور سمیت متعدد علاقے بجلی سے محروم رہے ۔آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور این ٹی ڈی سی اہلکاروں کیساتھ ملکر آگ بجھانے میں مصروف رہے، آگ کی شدت زیادہ ہونے پر ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ آگ پر کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پا لیا A fire broke out in a 220 KV grid station on the closed road of NTDC due to the burning of a power transformer.After the grid station was ...
نومئی پر جوڈیشل کمیشن،پی ٹی آئی کا مطالبہ
اہم خبریں

نومئی پر جوڈیشل کمیشن،پی ٹی آئی کا مطالبہ

Judicial Commission on May 9, PTI's demand راولپنڈی: پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، بانی پی ٹی آئی کا مقصد ایسا نہیں تھا کہ امریکا سے تعلق خراب کرجائیں۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، پہلے انتظار پنجھوتہ کو روکا گیا اور آج شیر افضل مروت کو اندر جانے نہیں دیا گیا، بانی پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ کے حکم پر تسلی ہے، یقین ہے کہ کسی بھی پارٹی کو جیتی سیٹوں سے زیادہ سیٹیں نہیں دی جائیں گی اور ہمیں ہمیں انصاف ملے گا۔بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے نگران وزیراعظم انورالحق کاکڑ کے بیان پر بھی بات کی ہے، پہلی کمشنر راولپنڈی اور اب سابق نگران وزیراعظم نے فارم 47 کا اعتراف کیا ہے،&n...
Optimized by Optimole